امریکی صدر براک اوباما نےکہا ہےکہ امریکہ ایران کےجوہری پروگرام کی بناپراُس کےخلاف مسلسل دباؤبڑھاتارہے گا۔صدر نے جمعے کے روز نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ وقفے وقفے سے دباؤ بڑھائے گا اور دیکھے گا کہ ایران کس طرح جواب دیتا ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ یہ کام ایک متحدہ بین الاقوامی برادری کرے گی۔متنازع جوہری پروگرام کو جاری رکھنے پر ایران کے خلاف نئى پابندیاں عا ئد کرنے کے بارے میں امریکہ، اپنے اتحادیوں اور اِسی کے ساتھ ساتھ روس اور چین سمیت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے کلیدی ارکان کے ساتھ صلاح مشورے کرتا رہا ہے۔اوباما انتظامیہ نے اِس ہفتے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مذاکرات میں چین مکمل طور پر شریک ہوگااور وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے جمعے کے روز کہا ہے کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات سے خوش ہے۔
شنبه، فروردین ۱۴، ۱۳۸۹
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر