یکشنبه، خرداد ۰۹، ۱۳۸۹

ایران کو بھروسے کی فضا قائم کرنی چاہیئے: اقوام متحدہ


اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ایران کو یہ ثابت کرنے کے لیے مزید کوشش کرنی چاہیئے کہ اس کے جوہری پروگرام سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں وضاحت سے بتائے کیونکہ بقول ان کے ایران نے جس طرح اس معاملے کو سنبھالا ہے اس سے نہایت غیر یقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے چیف، برازیل میں تقریر کررہے تھے۔ انہوں نے برازیل اور ترکی کی جانب سے ایران کے مسئلے پر ثالثی کرنے کے ارادے کا شکریہ ادا کیا۔
جرمن چانسلر آنگلا مرخیل نے بھی جمعرات کے روز ایران پر تنقید کی۔ اور کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف نئی تعزیرات کی حمایت کرتا رہے گا کیونکہ بقول ان کے، ایران بدستور شفافیت دکھانے میں ناکام ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر