دوشنبه، فروردین ۰۲، ۱۳۸۹

اہل سنت ایران کی مذہبی آزادی کو پامال نہ کیاجائے، مولانا عبدالحمید


ایران کے مختلف یونیورسٹیز سے آنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالحمید نے کہا ایران میں ایک خاص پارٹی یا حلقہ فکر کے لوگ حکومت نہیں کر سکتے، ہمارے خیال میں وہ حکومت کامیاب حکومت قرار پائے گی جو ساری قومیتیوں اور مذاہب کو اقتدار میں شریک کرتی ہے اور صلاحیت کے حامل افراد کو نظر انداز کرنے کے حق میں نہیں ہے۔
دارالعلوم زاہدان میں سنی طلباء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا مجھے حیرت ہوتی ہے کہ بعض عناصر کو میری یہ خیرخواہانہ گزارشات کیوں بری لگتی ہیں حالانکہ میرا مقصد ان باتوں سے ملک اور حکام کے لیے خیرخواہی ہے۔ انہوں نے کہا ایران میں بادشاہی نظام ختم ہوچکاہے، ہم "اسلامی جمہوریہ" کے دور حکومت میں ہیں۔ اسلام اور جمہوریت دونوں آزادی پر زور دیتے ہیں۔ اس لیے اہل سنت برادری جو 31 سالوں سے طرح طرح کے مسائل اور پابندیوں کا سامنا کررہی ہے ان رکاوٹوں کو ختم کرنا چاہیے۔ بھائی چارے کا تقاضا یہی ہے کہ حکام بالا اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرقانونی اقدامات کا خاتمہ کریں جو اہل سنت کو وفاقی مناصب اور ملٹری اداروں سے دور رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ ایرانی اہل سنت کے رہنما نے کہا ملکی آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کی روسے جن پر ایران نے بھی دستخط کردیا ہے اسی طرح اسلامی شریعت اور عرف عام کے مطابق ہمیں پوری طرح دینی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا جتنی اقوام ایران میں آباد ہیں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہیے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر