واشنگٹن: ایران پرممکنہ امریکی حملے کی تیارں شروع ہوگئی ہیں۔ امریکا نے بنکروں کو بتاہ کرنے والے سیکڑوں بم برطانوی جزیرے پر پہنچانے کی تیاری شروع کردی۔ صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا بحرہند میں برطانوی جزیرے ڈائیگو گارشیا پر اسمارٹ بم اور گائیڈیڈ بلوبم بھیج رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بم پہنچانے کیلئے ایک میری ٹائم کمپنی سے رواں برس جنوری میں معاہدہ کیا تھا۔ ان بموں کو بحر ہند میں پہنچانے کا مقصد ایران پر حملے کا فیصلہ ہونے کی صورت میں ایران کے زیر زمین چھپے جوہری ہتھیاروں کو نشانہ بنانا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ وہ ایران کو جوہری طاقت بننے نہیں دیں گے تاہم جوہری تنازع حل کرنے کیلئے سفارتکاری کو ترجیح دی جائے گی۔
یکشنبه، فروردین ۰۸، ۱۳۸۹
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر