واشنگٹن : اسرائیل کے وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بند کرایا جائے۔ یہ نہ صرف اسرائیل اور امریکا بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ واشنگٹن میں اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پیلوسی اور اقلیتی امور کے رہنما جاہن بینر سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران جوہری پروگرام بنانے میں کامیاب ہوگیا تو اس کو نہ صرف اپنے مقاصد کیلئے بلکہ دہشت گردوں کی مدد کیلئے بھی استعمال کرسکتا ہے۔ اسیلئے اسے فوری طور پر روکنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل اور امریکا سمیت پورے عالم کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر