چهارشنبه، فروردین ۱۱، ۱۳۸۹

ہفتوں کے اندر اندر ایران کے خلاف نئى پابندیاں متوقع ہیں: اوباما


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل چند ہفتوں کے اندر اندر ایران کے خلاف نئى پابندیاں عائد کردے گی۔مسٹر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں فرانس کے صدر نکولا سار کوزی کے ہمراہ منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے بین الاقوامی ساتھیوں کے درمیان ابھی تک اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے۔لیکن انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اس وقت ، دنیا پابندیاں عائد کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔صدر سار کوزی نے کہا کہ ایران کوئى جوہری ہتھیار بنانے کی جانب اپنی‘ جنونی دوڑ’ کو جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے لوگوں کو موجودہ قیادت سے جو کچھ مِلا، وہ اس سے بہتر کے مستحق ہیں۔امریکہ اور فرانس کے لیڈروں نے افغانستان کے بارے میں غوروخوض کیا۔ لیکن دونوں میں سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ آیا مسٹر اوباما نے مسٹر سارکوزی سے براہ راست افغانستان کو مزید فوج بھیجنے کی درخواست کی۔لیکن مسٹر سارکوزی نے یہ کہا ہے کہ وہ افغانستان میں صدر اوباما کی نئى حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں۔ مسٹر اوباما نے اپنے فرانسیسی ہم منصب نکولا سارکوزی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کیے، جن میں بیشتر توجہ ایران ، بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت اور افغانستان پر مرکوز رہی۔مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نےاور مسٹر سارکوزی نے اقتصادی حالات پر بھی غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے اقتصادی افزائش کو برقرار رکھنے اور مالیاتی منڈیوں میں خطرہ مول لے کر سٹے بازی کے پرانے طریقوں کو تبدیل کرنے کی خاطر اقتصادی معاملات کی نگرانی کے لیے جارحانہ انداز سے کام کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔منگل کے روز اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ حسّاس جوہری سرگرمیوں کو روک دینے سے تہران کے انکار کی بنا پر اقوامِ متحدہ سے ایران کے خلاف پابندیا ں منظور کرانے کے لیے دونوں لیڈروں کی کوئى کوشش انتہائى اہم ہوگی۔ مسٹر اوباما منگل کی شام وائٹ ہاؤس میں صدر سار کوزی اور اُن کی اہلیہ کارلا برُونی کے لیے نجی طور پر ایک ڈِنر کی میزبانی کررہے ہیں۔ فرانسیسی عہدے داروں نے پُر تکلف سرکاری ضیافت کی بجائے نجی ڈنر کو دونوں لیڈروں کے درمیان دوستی کی علامت قرار دیا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر