شنبه، فروردین ۰۷، ۱۳۸۹

خالد شیخ کو سزائے موت دی گئی تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے، اسامہ


دبئی،قاہرہ ( جنگ نیوز) اسامہ بن لادن نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ9/11 کے واقعے کے مبینہ ملزم خالد محمد شیخ یا امریکی قید میں القاعدہ کے کسی بھی ملزم کو پھانسی دی گئی تو ہم تمام مغوی امریکیوں کو ہلاک کر دیں گے۔
اسامہ بن لادن نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما اپنے پیشرو سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے نقش قدم پر چلتے ہوئے افغانستان میں جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسامہ بن لادن نے جمعرات کو جاری ہونے والے اپنے تازہ آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ القاعدہ کے پاس کئی امریکی قید ہیں اور امریکا کی جانب سے خالد شیخ کو سزائے موت دینا ہمارے پاس تمام امریکی قیدیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔اسامہ کی نئی آڈیو کی خبر ایک عرب ٹی وی نے نشر کی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر