پکتیکا (آئی این پی) مشرقی افغانستان میں امریکی فوجی کیمپ پر حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک خودکش حملہ آور جس نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی نے ایک امریکی آرمی بس میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ صوبہ پکتیکا کے ترجمان روح اللہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ضلع ڈانڈ او پٹھان میں ہوا جو پاکستان کے سرحدی علاقوں کے قریب ہے۔ امریکہ کے ترجمان ایل ٹی کول ٹوڑ ویکین نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کچھ امریکیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔
اوصاف
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر