ویانا: ایران کی جانب سے بیس فیصد یورینیم کی افزودگی شروع کرنے کے بعد عالمی ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ تہران یہ عمل بہت چھوٹے اسکیل پر کررہا ہے ۔امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنی ایک خفیہ دستاویز میں کہا ہے کہ تہران کے پاس ایک اعشاریہ آٹھ ٹن یورینیم اور آٹھ ہزار سے زائد سینٹری فیوجز موجود ہیں تاہم ایران پانچ کلو گرام یورینیم کی افزودگی کیلئے محض ایک سو چونسٹھ فیوجز استعمال کررہا ہے جوکہ بہت ہی محدود ہے
اوصاف
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر