امریکہ نے ایران کے اس اعلان کی مذمّت کی ہے کہ وہ جلد ہی یورینیم افزودہ کرنے کے دو نئے کارخانوں کی تعمیر کے لیے کام شروع کردے گا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤ لی نے کہا ہے کہ ایران کا فیصلہ، جس کا پیر کے دن اعلان کیا گیاہے، افسوس ناک ہے ۔ لیکن یہ ایٹمی توانائى کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے ساتھ اور تعمیری طریقے سے کام کرنے سے تہران کے انکار کی ایک اور شہادت ہے۔امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی تائید کا حامل وہ مجوزہ سمجھوتا ابھی تک میسّر ہے ، جس میں ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ یورینیم کو مزید افزودہ کرنے کے لیے بیرونِ ملک بھیج دے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ یورینیم کو افزودہ کرنے والے دو نئے کارخانوں کی تعمیر اسی سال شروع ہوجانی چاہئیے۔اور یہ کہ یہ کارخانے پہاڑوں کے اندر چُھپے ہوئے ہوں گے۔صالحی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ تعمیر ان کارخانوں کو کسی بھی حملے سے محفوظ رکھے گی۔
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر