یمن میں شیعہ باغیوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ فائر بندی کے سمجھوتے کے تحت شمال میں اپنے مضبوط ٹھکانے سے نکل گئے ہیں۔حوثی باغیوں کے لیڈروں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اُن کے لشکری سعدہ سے رخصت ہوگئے ہیں۔ یہ شہر دارالحکومت صنع سے 240 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔باغیوں نے یمن کی فوج پر یہ الزام عائد کرنے کے بعد اس اقدام کا اعلان کیا ہے کہ اُس نے شہر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہ لوگوں کو واپس اپنے گھروں کو لوٹ جانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج نے سڑکوں پر سے رکاوٹیں نہیں ہٹائى ہیں اور وہ فلاحی امداد کو اُن علاقوں تک پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جہاں اس کی ضرورت ہے۔یمن کی حکومت نے چھ سال تک لڑائیوں کے بعد، تقریباً دو ہفتے پہلے حوثی باغیوں کے ساتھ فائر بندی کا سمجھوتا کرلیا تھا۔
جمعه، اسفند ۰۷، ۱۳۸۸
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر