جمعه، اسفند ۰۷، ۱۳۸۸

ایران کے خلاف قدغنیں، کوئی گنجائش باقی نہیں رہی: کلنٹن


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی برادری کے پاس ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کے سوا کوئی اور گنجائش باقی نہیں رہی۔

ہلری کلنٹن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف قدغنیں وضع کرنے کی غرض سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں سرگرمی سے مذاکرات جاری ہیں۔

اِس سے پیشتر اِسی ماہ امریکہ پاسدارانِ انقلاب کے خلاف یک طرفہ طور پر پابند یاں لگانے کا اعلان کر چکا ہے۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ یہ فوجی دستہ جوہری ہتھیاربنانے کی ایرانی کوششوں میں مددگار ہے۔
کلنٹن نے یہ بات بدھ کے روزواشنگٹن میں سینیٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری تسلیم کرنے لگی ہے کہ ایران کے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے مزید پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر