صدر آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتطامات کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی جس کی وجہ سے ہسپتال جانے کے لیے راستہ نہ ملنے پر ایک غریب خاتون نے اپنے بچے کو رکشے میں ہی جنم دیا۔ وزیرِ اعلی بلوچستان نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے مذکورہ خاتون کے بھائی یاسین نے بتایا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی بہت منت سماجت کی اور کہا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے۔ پولیس نے کہا کہ جب زرداری صاحب گذر جاۓ تب آپ لوگوں کو ہسپتال جانے کی اجازت دی جائے گی اور کئی گھنٹےتک سڑک پر انتظار کے بعد پولیس کی ایک گاڑی آئی اور کہا کہ آپ لوگ اس گاڑی میں ہسپتال چلے جاؤ۔ مگر اس وقت رکشے میں بچے کی ولادت ہو چکی تھی۔
جمعرات کے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ ائیرپورٹ سے لے کر کوئٹہ شہر تک کے تمام بڑی اور اہم شاہراہوں کو ٹریفک اور عام لوگوں کی آمد رفت کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور غفلت برتنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے لیکن کوئٹہ کے شہریوں نے وی آئی پیز موومنٹ کے دوران خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک شہری نظام احمد نے کہا کہ ’جب ہمارے حکمران یہاں آتے ہیں تو ہمارے لیے وبال جان بن جاتے ہیں، تمام دکانوں اور راستوں کو بند کردیا جاتا ہے اس دوران پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہو جاتا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان کو چاہیئے کہ عوام کی بے عزتی کرنے والے پولیس اہلکاروں نے خلاف کارروائی کریں۔‘
خیال رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے بلوچستان میں جاری کشیدگی کے باعث جب بھی کوئی وی آئی پی موومنٹ کوئٹہ میں ہوتی ہے توائیر پورٹ سے لیکر کوئٹہ تک کی تمام سڑکیں عوام کے لیے بند کردی جاتی ہیں اور ان سڑکوں کی دکانیں اور مارکٹیں بھی بند ہوجاتی ہیں جس کے باعث ان سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کوئٹہ شہر کی دوسری چھوٹی سڑکوں پر آ جاتی ہے، اس طرح سارا دن شہر بھر میں ٹریفک جام رہتی ہے جس کے باعث عام لوگوں کی معمول کی زندگی سخت متاثر ہوتی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر