شوال(آئی این پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک اور برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری جانب افغان فوج نے ہلمند میں طالبان کے زیر اثر علاقے شوال میں قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ضلع سنگین میں تھرٹی سکس انجینئرنگ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والاسپاہی سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہاتھا کہ وہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیاجس کے بعد افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائی میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد261 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب افغان فوج نے ہلمند میں طالبان کے زیر اثر علاقے شوال کا قبضہ حاصل کرکے قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ ادھر صوبہ ہلمند کے گورنر گلاب منگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کسی بھی گھر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوگی۔ اوصاف
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر