دوشنبه، اسفند ۰۳، ۱۳۸۸

عورتوں کے ورزشی سینٹرز کے خلاف کارروائی


سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں عورتوں کے لیے وہ کلب اور ورزش کے سینٹر بند کیے جا رہے ہیں جن کے پاس لائسنس نہیں ہے۔
سعودی عرب میں صرف عورتوں کے لیے مخصوص ورزش کے سینٹر بڑے مقبول ہیں۔ تاہم عرب نیوز اخبار کے مطابق صرف طبی کلبوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے جبکہ باقی کلب بند کردیے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی خواتین نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف آن لائن ایک مہم شروع کی ہے جس کا نام ہے ’اسے موٹا ہونے دو‘۔
ایک کلب مینیجر بدر الشبانی جنہوں نے عورتوں کے لیے مخصوص کلب کھولنے کی کوشش کی۔ انہوں نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے مشکل ہوئی۔ جس محکمے میں بھی جاؤ ان کا یہی کہنا تھا کہ کلب کھولنے کے لیے لائسنس کے اجراء کی اجازت نہیں ہے۔‘
اخبار کے مطابق بیشتر کلب بیوٹی سیلون کے نام سے کھلے ہوئے ہیں جہاں پر ورزش کے سینٹر بھی موجود ہیں۔
متعلقہ وزارت کے ترجمان نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی کلبوں کے پاس سپورٹس کے حوالے سے رجسٹریشن نہیں ہے۔
وکیل اور سماجی کارکن عبدالعزیز القاسم کا کہنا ہے ’یہ بات صاف ہے کہ ایک محکمہ اب غیر لائسنس یافتہ کلبوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔‘

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر