شنبه، فروردین ۱۴، ۱۳۸۹

ماسکو میں خودکُش حملہ آوروں میں ایک 17 سالہ بیوہ تھی


ایک ممتاز روسی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس ہفتے ماسکو کے زمیں دوز ریلوے کے نطام میں جن دو خود کُش حملہ آور عورتوں نے 39 لوگوں کو ہلاک کیا تھا اُن میں سے ایک عسکریت پسند مسلمان کی 17 سالہ بیوہ تھی۔ اخبار ‘کومر سینٹ’ نے ایک ایسی تصویر شایع کی ہے جس میں جنّت عبدالّرحمانوا بندوق اپنے مرحوم شوہر کے برابر کھڑی ہوئى دکھائى دیتی ہے ۔ اُس کے شوہر کو روسی فوجوں نے دسمبر میں ہلاک کردیا تھا۔اخبار نے کہا ہے کہ اِس لڑکی کو داغستان کے شمالی قفقاز کے صوبے کے حکام نے شناخت کرلیا ہے جہاں سے وہ ماسکو پہنچی تھی۔کومر سَینٹ نی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکام نے ابھی تک دوسری خود کُش حملہ آور کو باضابطہ طور پر شناخت نہیں کیا ۔ لیکن باور کیا جاتا ہے کہ وہ ایک عسکریت پسند چیچن کی 20سالہ بیوہ مرخا اُستراخانوا تھی۔روسی صدر دمتری میدوی دیف نے ماسکو کے زمیں دوز ریلوے سٹیشنوں پر حملوں اور پھر داغستان میں بموں کے اُن خود کُش حملوں کے بعد جن میں 12افراد ہلاک ہوئے تھے، دہشت گردی کے خلاف زیادہ سخت قوانین کے مطالبہ کیا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر