شنبه، فروردین ۰۷، ۱۳۸۹

قندھار میں قافلے پر حملہ‘ 8 اتحادی فوجی ہلاک‘ 4 زخمی


کابل (مانیٹرنگ نیوز) افغان صوبہ قندھار میں نیٹو قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 8 نیٹو فوجی ہلاک، 4 زخمی ہو گئے طالبان ترجمان قاری محمد یوسف نے نیٹو قافلے پر حملے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان کے مطابق قندھار میں ان نیٹو و امریکی فوجیوں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا۔ہلاک ہونے والوں میں 3 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ نیٹو اور افغان حکام نے بھی نیٹو قافلے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ادھرجنوبی افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے، اس طرح رواں سال افغانستان میں ایساف کے مرنے والے فوجیوں کی تعداد 133 ہو گئی تاہم ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتا یا گیا۔دریں اثنا طالبان نے موسیٰ قلعہ کے گورنر ملا عبدالسلام کے آبائی گاﺅں شاہ کاریز جو موسیٰ قلعہ سے 16 کلومیٹر مشرق میںواقع ہے ، پر قبضہ کرلیا ہے ۔ نیٹوترجمان کے مطابق اس علاقے میں 50 افغان پولیس اہلکار بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے 5 پولیس ساتھیوں کو مذکورہ گاﺅں میں مارا گیا ہے۔ دریںاثناءایساف کا ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کو صوبہ وردک میں تباہ ہوگیا ہے۔ دریں اثناء نیٹو نے افغانستان میں پوست کی فصلیں تباہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کے ذرائع آمدن کو تباہ نہیں کیا جاسکتا روس کی ڈرگ کنٹرول ایجنسی کے سربراہ وکٹر ایوانون نے نیٹو روس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روس نے نیٹو سے درخواست کی تھی کہ وہ افغانستان سے پوست کی فصلیں تباہ کرے تاہم نیٹو نے یہ درخواست مستردکردی ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر