یکشنبه، فروردین ۰۱، ۱۳۸۹

امت مسلمہ کے علماء علم جہاد بلند کریں: محسن عواجی

سعودی عرب میں اسلامی فکر کے حوالے سے مشہور ادیب اور داعی ڈاکٹر محسن عواجی نے امت مسلمہ کے علماء سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جہاد کا علم بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے ''الوسیطہ فی الاسلام'' ویب سائٹ کو بیان میں کہا کہ اسلامی مقدسات کے خلاف تاریخ کی بدترین صہیونی کارروائیوں کے خلاف علماء کو جہاد کا علم بلند کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ وقت ایک دوسرے کو ملامت کرنے یا ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کا نہیں ہے۔
انہوں نے جہاد کی دعوت کو موجودہ حالات میں نامناسب قرار دیے جانے کے بیان کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اسلامی مقدسات کا دفاع تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ یہ وقت ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں ہے بلکہ اعلاء کلمة اللہ کے لیے علم جہاد بلند کرنے کا ہے۔
آزادی و طن کے لیے جہاد کی دعوت دینا دہشت گردی نہیں ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا ''ہم کسی بوڑھے، خاتون، بچے حتیٰ کہ چیونٹی کو قتل نہیں کرتے۔ لیکن کوئی ہمیں دہشت گردی کے ذریعے بلیک میل کرے اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔ ہمیں کسی سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ دشمن اسلامی مقدسات کے خلاف تاریخ کی بدترین کارروائیاں کررہا ہے اور مغرب اس کی حمایت کررہا ہے۔ سلامتی کونسل اسرائیل کے پیچھے کھڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ جس قوم نے جہاد چھوڑا وہ ذلیل ہوگئی۔''

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر