سه‌شنبه، فروردین ۱۰، ۱۳۸۹

ایران پر سلامتی کونسل کی قرارداد جلد متوقع ہے: امریکہ


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اُنیںا توقع ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل جلد ہی اُن مجوزہ پابندیوں کے بارے میں قدم اُٹھائے گی جِن میں ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اُنودں نے جمعے کے روز کہا ہے کہ امریکہ اور روس کسی قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب آکر صلاح مشورے کررہے ہیں۔ اور جیسا کہ اُنوہں نے کہا، اس سلسلے میں بہت جلد سرگرمیوں میں تیزی آجائے گی۔وزیرِ خارجہ کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو کسی مکالمے میں شاملِ حال کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اُنوبں نے کہا کہ جوہری امور کی نگراں اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کی ایک حالیہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ایران بدستور بین الاقوامی برادری کی خواہشات کی پروا نہیں کررہا ہے۔اُنو ں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں امریکہ اور دوسرے ملک مزید مکالمے کی کوشش کرنے کی بجائے تہران پر دباؤ ڈالنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ ایران اسلحہ تیار کرنے کے لیے اپنے جوہری پروگرام کو استعمال کررہا ہے۔ تہران اس الزام کو ردّ کرتا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر