یکشنبه، فروردین ۰۸، ۱۳۸۹

طالبان کمانڈروں نے ایران سے تربیت لی،برطانوی اخبار کا الزام


لندن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے اتحادیوں پر حملوں اور بم دھماکوں کی تربیت ایران سے حاصل کی ہے۔برطانوی اخبار نے دو طالبان کمانڈروں کے انٹرویوز پر مبنی رپوٹ میں کہا کہ ایران نے سیکڑوں طالبان کو زاہدان کے تربتی کیمپ میں تین ماہ تک دہشتگردی کے تربیت دی۔ طالبان کمانڈروں نے اخبار کو بتایا کہ پہلے مہینے میں انہیں اتحادی فوج پر فائرنگ،دوسرے مہینے میں سڑک کنارے بم نصب کرنے اور بارودی سرنگوں کی تنصیب اور تیسرے مہینے انہیں اتحادیوں کے قافلوں پر حملوں کی بھرپور تربیت دی گئی۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکا کے سفیر کارل ایکنبیری نے ایران کی طالبان کو تربیت دینے کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر