شنبه، آذر ۰۶، ۱۳۸۹

زیدی شیعہ رہ نما کی تدفین کے لیے جانے والے قافلے پر حملہ


یمن میں اہل تشیع کے ایک رہ نما کے جنازے میں شرکت کے لیےجانے والے قافلے پر بم حملے میں ایک قبائلی ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

شمالی یمن میں حملہ آور نے جمعرات کو مر جانے والے زیدی رہ نما بدر الدین الحوثی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جانے والےافراد کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ قبائلی عمائدین ملک کے مشرقی علاقے سے ان کےجنازے میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

ذرائع کےمطابق سوگواران شیعہ باغیوں کے مضبوط گڑھ صعدہ سے سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع قصبے ضحیان کی جانب جا رہے تھے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبد السلام نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ حملہ آور نے صوبہ مآرب سے آنے والے قبائلیوں کے تین کاروں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔

جس کے نتیجے میں ایک کار تباہ ہو گئی۔ یہ لوگ صعدہ سے ضحیان کی جانب جا رہے تھے۔''

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر