پنجشنبه، آبان ۲۰، ۱۳۸۹

امریکا میں ایرانی اثاثے مزید ایک سال تک منجمد رکھنے کا اعلان


واشنگٹن ۔ صدر باراک اوباما نے امریکا میں ایرانی اثاثے مزید ایک سال تک منجمد رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ابھی تک بہتر نہیں ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پابندی کا مقصد ایران کو جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی میز پر بٹھانا ہے۔

امریکی سینیٹر جان کیری نے پابندیوں کو موثر قرار دیا ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ ایرانی صدر احمدی نژاد کے رویے کی وجہ سے بات چیت کا عمل بہت مشکل نظر آرہا ہے۔

فلسطینی مسئلے پر سینیٹر جان کیری نے امکان ظاہر کیا کہ اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیرپربندش کی مدت بڑھا نے کا فیصلہ کرے گا۔

اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے فوائد ذہن میں رکھتے ہوئے مذاکرات کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

انھوں نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقاتیں کیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر