شنبه، آبان ۱۵، ۱۳۸۹

ایسی افواہوں کی ہمارے نزدیک کوئی وقعت نہیں ہے۔ مولوی عبدالحمید صاحب


زاہدان(سنی آن لائن) جامع مسجد مکی کی تعمیرِنو ہمارے ہی عوام کے پیسوں سے ہورہی ہے،

بعض عناصر فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلیے ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ منصوبہ بعض عرب مسلم ممالک کے مالی تعاون سے آگے بڑھ رہاہے۔

یہ باتیں خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے کہی۔
جامع مسجد مکی میں ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے حضرت شیخ الاسلام نے تاکید کی جو افراد اور گروہ اہل سنت ایران پر الزام تراشی سے باز نہیں آتے اور ہم پردوسروں سے تعاون لینے کے الزام لگار کر اپنے خبث باطن کا اظہار کررہے ہیں،

دراصل ان کا خدا پرایمان نہیں ہے اور یہ بیمار ذہن لوگ ہیں۔

ایسی افواہوں کی ہمارے نزدیک کوئی وقعت نہیں ہے۔

عوام بھی ان افواہوں کی حقیقت سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا ایسا لگتاہے بعض شیعہ انتہاپسند عناصر جب تک اہل سنت برادری پر الزام نہ لگائیں انہیں آرام اور چین نہیں آتا۔

ان متعصب عناصر کو معلوم نہیں ہم کس طرح خون جگر کھاکر پیسے حاصل کرتے ہیں۔

ہم لوگوں کے صدقات وخیرات اور مالداروں کے قرضے سے مسجد کی تعمیر کا کام آگے بڑھاتے ہیں۔

عرب ممالک سے مالی تعاون لینے کے الزام لگانے والوں کا مقصد ایرانی حکام اور شیعہ عوام کو ہمارے خلاف اکساناہے۔

مولانا عبدالحمید نے مزیدکہا زاہدان کی آٹھ لاکھ آبادی کی نصف سے زائد تعداد اہل سبت پر مشتمل ہے،

یہ عوام اپنی مسجد کی تعمیر کیلیے کافی ہیں،

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر