سه‌شنبه، آذر ۰۲، ۱۳۸۹

عراق: تشدد کے واقعہ میں دو عیسائی ہلاک


عراقی پولیس نے کہاہے کہ ملک کے شمالی حصے میں مسلح افراد نے دوعیسائی بھائیوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔

عراق میں مذہبی اقلیت کو ہدف بناکرکیے جانے والی حملوں کی لہر کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔
حکام کا کہناہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پیر کے روز موصل میں دونوں بھائیوں کو ان کی گاڑیوں کی ورکشاپ میں گولی مار کرہلاک کیا۔

القاعدہ سے منسلک ایک گروپ ’’اسلام اسٹیٹ آف عراق‘‘ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔
تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ عیسائی اقلیت کا 60 فی صد حصہ یا تو ملک چھوڑ کر جاچکاہے یا ہلاک کیا جاچکاہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر