شنبه، آذر ۰۶، ۱۳۸۹

نیٹو سے مذاکرات کرنے والا جعلی طالبان رہنماکوئٹہ کا دکان دار نکلا


کوئٹہ …خودکو طالبان رہنما ملا منصور ظاہر کرکے نیٹو اور افغان حکام سے مذاکرات کرنے اور لاکھوں ڈالرز بٹورنے والا شخص کوئٹہ کا دکان دارنکلا ۔

امریکی اور افغان حکام نے اس رسوائی کی ذمے داری برطانوی اہلکاروں پر تھوپ دی ۔

مغربی میڈیا کے مطابق افغان اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی اہل کار جعلی ملا منصور کو مذاکرات کیلئے لائے تھے۔

افغان مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کیلئے برطانوی حکام کے بے تابی سے کوئٹہ کے ایک فریبی کو اپنا کھیل کھیلنے کا موقع ملا ۔

صدر حامد کرزئی کے چیف آف اسٹاف عمر داؤد زئی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ پہلے ایک شخص نے افغان حکام سے رابطہ کرکے خود کو ملا منصور کا نمائندہ ظاہر کیا تھا ۔

اس مرحلے پر برطانوی حکام نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ۔

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس نیٹو کے طیارے میں کئی مرتبہ خود کو ملا منصور ظاہر کرنے والے شخص کو کابل لائی تھی ۔

افغان انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ فریبی شخص کوئٹہ کا ایک دکان دار تھا ۔

صدرکرزئی کے چیف آف اسٹاف عمر داؤد زئی کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے جو سبق ملا وہ یہ ہے کہ عالمی اتحادیوں کو اس قسم کے معاملات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر