سه‌شنبه، اسفند ۰۴، ۱۳۸۸

جرمنی: پائلٹ ہڑتال پر، پروازیں منسوخ


جرمنی میں لفتھانزا ائر لائنس کے پائلٹوں کی چار روزہ ہڑتال کے پہلے دن ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہيں۔
ہرتال کی وجہ سے مسافروں کو دقت کا سامنا ہے اور انہیں متبادل ائر لائنز میں سفر کرنے کو کہا جا رہا ہے۔
گذشتہ ہفتے پائلٹوں کی یونین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ ان مذاکرات ميں جرمن حکومت نے بھی مداخلت کی تھی۔
اس قسم کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کمپنی نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے جرمنی کی عدالت سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ہڑتال پر جانے والے پائلٹوں نے اپنی تنخواہوں ميں 6.4 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ سب سے اہم معاملہ محفوظ نوکریوں کا ہے۔
ملازمین کو اس بات کا خطرہ ہے کہ کمپنی اپنی بیرونی سب سڈی والی فضائی کمپنیوں کو زیادہ فلائٹس کور ملازمتیں آؤٹ سورس کرے گی۔ ان ائرلائنز کے اخراجات کم ہیں اور ان کے پائلٹوں کو تنخواہیں بھی کافی کم دی جاتی ہیں۔
موجود صورتحال سے نمٹنے کے لیے ائر لائن نے ہنگائی ٹائم ٹیبل تیار کیا ہے اس کے علاوہ ائر لائنس نے ان مینجرز سے پرواز کرنے کو کہا ہے جن کے پاس جہاز اڑانے کے لائسنس موجود ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر