پنجشنبه، تیر ۲۴، ۱۳۸۹

دالبندین میں کوچ ٹرک میں تصادم،18 افراد جاں بحق، 10 زخمی


دالبندین آنلاین: چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا ہے ۔
جہاں ایک ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھا جس کے باعث زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق آر سی ڈی شارع پر تافتان سے کویٹہ جانے والی مسافر کوچ دالبندین کے علاقے میں سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثے میں اٹھارہ افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔
میڈیکل سپرٹنڈنٹ دالبدین نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر