مشرقی افریقی ملک کونگو میں آئل ٹینکر میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے کم سے کم 230 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ سانگے گاوٴں میں پیش آیا،
جو برونڈی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر تنزانیہ سے آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔
اس موقع پر گاوٴں کے متعدد لوگ جمع ہو گئے جبکہ بڑی مقدار میں تیل بہہ کر گاوٴں میں چلا گیا۔
بعد ازاں ایک دھماکے سے ٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں نہ صرف موقع پر موجود عوام بلکہ گاوٴں کے گھر بھی آ گئے جہاں آگ سے زندہ جل جانے والے افراد کی بڑی تعداد عالمی فٹبال کے مقابلے دیکھ رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سانحے کے نتیجے میں 230 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر