یکشنبه، تیر ۱۳، ۱۳۸۹

شیعہ رہ نما آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ لبنان میں مرگہے


لبنان میں شیعہ آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ اتوار کے روزمرگئے۔

بیروت میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 74 سالہ محمد حسین فضل اللہ کا انتقال مختصر علالت کے بعد ہوا۔


آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ عراق میں پیدا ہوئے۔

ان کے ماننے والوں کی بڑی تعداد لبنان سے باہر وسطی ایشائی ریاستوں اور خلیجی ممالک تک پھیلی ہوئی ہے۔


انقلاب ایران کے بہت بڑے حامی تھے۔

سنہ 1982ء میں حزب اللہ کی تاسیس کے وقت وہ لبنان کے گروپ کے سیاسی سرپرست کے طور پر سامنے آئے۔


آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ امریکا کے سخت مخالف تھے۔

وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں اکثر مشرق وسطی میں امریکا کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے تھے۔


وہ واشنگٹن اور تل ابیب گٹھ جوڑ کے سخت مخالف تھے۔

شیعہ حلقوں میں وہ خواتین کے حوالے سے اپنے متعدل خیالات کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے۔


گذشتہ چند ہفتوں سے اہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جمعہ کے روز ان کی طبیعت بگڑ گئی۔


ان کے جگر سے خون رسنے لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر