جمعه، تیر ۲۵، ۱۳۸۹

جنداللہ نے ایران میں فدای دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی


دبئی : ایران کے باغی گروپ جنداللہ نے زاہدان میںفدای بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔


گروپ کا کہناہے کہ حملے دھماکے ان کے رہنما عبدالمالک ریگی کوپھانسی دینے کا ردعمل ہیں ۔


دبئی سے ایک عرب ٹی وی نے جنداللہ گروپ کی جانب سے بیان میں کہاہے کہ ان دھماکوں کا ہدف زاہدان میں پاسداران انقلاب کا اجتماع تھا ۔


ایران کے شہر زاہدان میں دو فدای بم دھماکوں میں پاسداران انقلاب کے اراکین سمیت 30 افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے ۔


خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے زاہدان کی امام باڑہ کے قریب ہوئے۔دونوں دھماکے فدای تھے۔


ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکو ں میں 30افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔

ایرانی نائب وزیر داخلہ علی عبداللہ نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ کا ظاہر کیاہے۔


سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلافدای دھماکہ خاتون نے کیا۔ دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے کہ دوسرا دھماکہ ہوگیا جس میں زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر