سه‌شنبه، تیر ۲۲، ۱۳۸۹

اسرائیل کی ہرزہ سرائی،ایران دہشتگرد ملک ہے،


جنگ نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران جیسی غیر معقول حکومتوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،

یہ خیال کرنا غلطی ہو گی کہ ایران کے ارادے کو روکا جا سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران صرف اور صرف جوہری ہتھیاروں کی تیاری کیلئے نیوکلیئر پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے،جو انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے بنانے سے روکا نہیں جا سکے گا،

ایران پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ہم ایران جیسی غیر معقول حکومتوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایران آج کا واحد دہشت گرد خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین براہ راست مذاکرات کے جلد آغاز کیلئے (کل) منگل کو مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کریں گے۔

آج نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران ایک دہشت گرد ملک ہے،اسے جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لئے اپنے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس کے عزم کو روکنا ممکن نہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تہران پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر