لندن میں قائم ‘سینٹر فور عرب اینڈ ایرانین اسٹڈیز’ سے وابستہ تجزیہ کار،
علی نورزادے کا کہنا ہے کہ مغرب کے خلاف زبانی حملوں کی آڑ میں ایرانی رہنما ،
امریکہ، اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کی طرف سے لاگو کی گئی تعزیرات پر بے انتہا پریشان ہیں
اوربغیر شرائط کے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔
نورزادے کے بقول ‘آپ دیکھ سکھتے ہیں
کہ وہ کتنے پریشان ہیں۔
آپ اُن کی پریشانی کو محسوس کر سکتے ہیں۔
حالانکہ، وہ کہہ رہے ہیں کچھ نہیں ہوتا، اور کوئی چیز اُنھیں اپنی پالیسی بدلنے پر مجبود نہیں کر سکتی۔
اگر آپ بین السطور پڑھ سکتے ہوں تو آپ بھانپ لیں گے کہ وہ فی الواقع پریشان ہیں۔
حالانکہ وہ سخت روی اور بین الاقوامی برادری کو چیلنج کرنے کی بات کرتے ہیں۔
بالاآخر، وہ مغرب کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں
کہ ایران بات چیت کے لیے تیار ہے، اور اِس بار بغیر شرائط کے ۔’
ایرانی نژاد تجزیہ کار الیکس وتنکا، واشنگٹن کے ‘مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ ’ سے وابستہ ہیں۔
وہ نورزادے کے خیالات کی تائید کرتے ہیں
کہ ایران پیغام دیتا آیا ہے
کہ وہ بغیر شرائط کے مذاکرات پر تیار ہے،
اور وہ یہ دلیل پیش کرتے ہیں
کہ دراصل یورپی یونین کی پابندیوں نے ایران کو حقیقت پسند بننے پر مجبور کردیا ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر