شنبه، مرداد ۰۹، ۱۳۸۹

پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 440 سے زیادہ افراد جاں بحق


پاکستان کے شمالی علاقے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور زمینی تودوں کے گرنے سے 440 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔


حکام نے بتایا ہے

کہ صرف شمالی مغربی سرحدی صوبے خیبر پختونخوا میں ہی دریاؤں میں سیلاب اور وسیع تر علاقے زیرِ آب آنے سے تین روز کے اندر اندر 408 شہری بحق ہوئے۔


ایک اندازے کے مطابق اِس صوبے میں چار لاکھ افراد بیرونی دُنیا سے کٹے ہوئے ہیں،

کئی مقامات پر سیلاب سڑکیں اور پُل اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ہے۔

پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے

جب کہ دوردراز علاقوں میں پل بہہ جانے کے باعث ان کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔


اسلام آباد اور پشاور کے درمیان موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے

اور پشاور کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

امریکا نے کہا ہے

کہ اس کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فور ی طور پر سات ہیلی کاپٹر دستیاب ہیں

اور امریکی سفیر کے ایک بیان کے مطابق صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد جلد ہی متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے گا۔


اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے

کہ ضلع چار سدہ میں ایک ڈیم ٹوٹنے کے بعد تقریباً پانچ ہزار مکانات پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر