بلوچستان کے علاقے بارکھان میں چالیس افراد سیلاب میں بہ گئے۔
سترہ لاشیں نکال لی گئیں۔
سبی میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ساٹھ سے زائد دیہات متاثر اور سات مکمل طور پر زیر آب آگئے۔
بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کلی زرقانی شہرکوٹ میں آبی ریلہ حاجی بادشاہ خان کے مزارعوں کے تیرہ گھروں اور چالیس افراد کو بہا لے گیا۔
ایف سی کے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکار علاقے میں امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچ گئے اور سترہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
کوہلو میں سات گاوں زیر آب آگئے۔
طوفانی بارش سے پانچ سو سے زائد کچے مکانات گرگئے۔
خدشہ ہے کہ ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں۔
پندرہ سو محصور افراد کوں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ایف سی کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے تیس سے زائد گاوں متاثر ہیں۔
علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سبی کی تحصیل ٹلی میں سیلابی ریلے کے باعث دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیرہ مراد جمالی کی تحصیل لہڑی میں آبی ریلے سے پچیس دیہات زیر آب آگئے۔
گھگی ڈیم میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد آبی ریلہ نصیر آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گھگی ڈیم میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد آبی ریلہ نصیر آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے بیس دیہات میں پھنسے آٹھ سو سے زائد افراد کو نکالنے کیلئے آرمی کے چار ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے سبی پہنچ گئے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر