کابل : طالبان نے افغانستان کے صوبے نورستان کے ضلعے برگ متل پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے
جبکہ سنگین میں اتحادیوں سے لڑائی میں چالیس شہری ہلاک ہوگئے۔
افغان حکام نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ کئی روز کی جھڑپوں کےبعد طالبان ضلعہ برگ متل پر ایک بار پھر قابض ہوگئے ہیں۔
صوبہ نورستان کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شدید جھڑپوں کے بعد انہیں برگ متل سے واپس لوٹنا پڑا۔
لڑائی مزید جاری رہتی تو شہری مارے جاتے۔
ادھر ہلمند صوبے کے ضعلے سنگین میں گزشتہ دو روز سے لڑائی میں چالیس شہری مارے جا چکے ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر