دوشنبه، تیر ۱۴، ۱۳۸۹

جرمنی، برطانیہ اور یو اے ای کا ایرانی جہازوں کو تیل فراہمی سے انکار


ایران کا کہنا ہے کہ جرمنی، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کی تہران کے خلاف حالیہ پابندیو ں کے بعد ایران کے مسافر جہازوں کو تیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی ائرلائنز یونین کے سیکرٹری مہدی علی یاری نے نیم سرکاری "ایسنا" نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ہفتے سے ایران کے جہازوں کو جرمنی، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں پر تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔یادرہے

امریکی کانگریس کے ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے لیے منظور کردہ بل کے تحت ایران کو ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد نہیں کی جاسکتیں اور امریکی بنکوں پر ایران کے پاسداران انقلاب کو خدمات مہیا کرنے والے غیر ملکی بنکوں کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ادھر دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیاء آپریشن ونگ کے کمانڈر بریگیڈئر رستم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم نے ایران کو ضروری پیٹرول فراہم کرنے کے لئے کمپنیاں تشکیل دے دی ہیں تاکہ ایران میں ایندھن کے شعبے کو نئی پابندیوں کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر