جمعه، مرداد ۰۸، ۱۳۸۹

افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک


کابل : افغانستان میں دو بم دھماکوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ،

رواں ماہ افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تریسٹھ ہوگئی۔

کابل سے جاری نیٹو بیان کے مطابق ہلاکتیں افغانستان کے جنوبی صوبے میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں ہوئی۔


تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں صرف جولائی مہینے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تریسٹھ ہوگئی ہے۔


دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں لوگ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے طالبان سے رجوع کر رہے ہیں

جبکہ بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد طالبان میں شامل ہورہی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر