یکشنبه، مهر ۲۵، ۱۳۸۹

بھارتی ریاست بہار میں مندر میں بھگدڑ ،10افراد ہلاک


پٹنہ : بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے دس افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے بانکا ضلع کے درگا مندر میں اچانک اس وقت بھگدڑ مچ گئی.

جب لوگ نو رتری میلے کے دوران پوچھا میں مصروف تھے ۔

بھارتی حکام کے مطابق تیس ہزار لوگوں میںبدنظمی پیدا ہونے سے لوگوں نے ایک دوسرے کو دھکیلنا شروع کیا تو یہ واقع پیش آیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر