امریکا نے ایرانی صدر کے آیندہ ہفتے لبنان کے سرکاری دورے پر اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلے نے منگل کو واشنگٹن میں ایک نیوزبریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ایران حزب اللہ جیسے گروپوں کے ساتھ اپنی وابستگی کے ذریعے لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اس ایشو پرلبنانی صدرسے بات کی ہے۔
البتہ ان کا کہنا تھا کہ احمدی نژاد کے دورے کا انحصار لبنانی حکومت کے فیصلے پرہے۔
ایرانی صدر 13اور14اکتوبرکو لبنان کا دوروزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔
اور یہ ان کااقتدارسنبھالنے کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔
وہ ایسے وقت میں بیروت پہنچنے والے جب حزب اللہ دہشت گرد کے بعض ارکان کو 2005ء میں لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کیس میں ماخوذکیا جارہا ہے۔
جس کی وجہ سے ملک کے سنی اورشیعہ دھڑوں میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔
لبنان کے مغرب کے حمایت یافتہ سب سے بڑے پارلیمانی بلاک ''مارچ 14'' نے گذشتہ ہفتے ایرانی صدر کے دورے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔
اور کہا تھا کہ احمدی نژاد لبنان کو بحر متوسطہ پر واقع اپنا ایک اڈا سمجھتے ہیں۔
سنی عرب ممالک بھی خطے میں شیعہ ایران کے حزب اللہ جیسی دہشت گردوں کے ذریعے اپنااثرورسوخ بڑھانے کی کوششوں پرتشویش کا اظہارکرچکے ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر