تہران(سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے داماد اور بڑے بھائی کے صاحبزادہ حاجی عبدالرحیم شہ بخش گرفتار ہوچکے ہیں۔
"سنی آن لائن" کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حاجی عبدالرحیم کو گزشتہ بدھ کو تہران کی ایک عدالت میں بغیر کسی الزام کے پیشی کیلیے بلایا گیا جہاں 14اکتوبر بروز جمعرات کو عدالت ہی سے آپ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ابھی تک آپ کو گھروالوں سے فون پر رابطے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
حتی کہ حاجی عبدالرحیم کے بعض عزیزوں کو جو ملاقات کیلیے تہران سفر کرچکے تھے آپ سے ملنے نہیں دیاگیا۔
حاجی عبدالرحیم کی گرفتاری کی وجہ اور ان کی جسمانی و روحی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر