چهارشنبه، مهر ۲۸، ۱۳۸۹

افغانستان میں طالبان کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے


نیوریاک : افغانستان کے شمال میں طالبان کا اثرورسوخ دوبارہ بڑھ رہا ہے۔
شمالی افغانستان میں پشتون طالبان کے ساتھ ازبک اور تاجک نسل طالبان بھی شامل ہو کر اپنی سرگرمیاں وسیع کر چکے ہیں۔

اس بات کا اظہار صوبہ بغلان کی صوبائی کونسل کے سربراہ محمدرسول محسنی کے حوالے سے غیر ملکی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے جس میں کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں ہر روز گزرنے کے ساتھ طالبان کا اثر دوبارہ بڑھ رہا ہے۔

ان پشتون طالبان کوازبک اور تاجک نسل افغانوں کی حمایت حاصل ہو رہی ۔

جو علاقے پہلے طالبان کے اثر سے پاک قرار دیئے جا چکے ہیں وہاں طالبان اب دوبارہ زور پکڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان گزرتے وقت کے ساتھ دوسرے اضلاع کی طرف پیش قدمی میں سرگرم ہیں۔

طالبان کے شمال میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے جنوبی افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں بھی اضافے کی ضد میں ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر