پنجشنبه، مهر ۲۹، ۱۳۸۹

نامعلوم اوباشوں کا دارالعلوم زاہدان کے استاد پر چاقووں سے وار


زاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے پرانے استاد اور ناظم مالیات وحسابات حافظ محمداسلام ملازہی منگل 20اکتوبر کی شام کو نامعلوم درندوں کے نرغے میں آگئے جنہوں نے چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔
"سنی آن لائن" کے نامہ نگار کے مطابق حافظ محمد اسلام پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شہر کے مرکز میں واقع تاریخی مسجد "عزیزی" کی جانب عصر کی نماز پڑھانے جارہے تھے۔

حملہ آوروں نے آپ کے کمر پر چند ضرب لگاکر موقع سے فورا بھاگ گئے۔

کہاجاتاہے درندہ صفت اوباشوں کے ہاتھوں میں الکٹرانک شاک بھی تھا۔

امن وامان، خاص طور پر اہل علم اور دانشوروں کی سیکورٹی کسی بھی معاشرے کیلیے انتہائی اہم اور ناگزیر ہے،

امید کی جاتی ہے متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

امن کی صورتحال کو یقینی بنانے اور آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے فوری اقدام وقت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے حافظ محمداسلام کی حالت خطرے سے باہر ہے.

اور ان کی طبیعت رو بہ صحت ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر