یکشنبه، آبان ۰۲، ۱۳۸۹

افخان کرزی و احمدی نژاداور بھری بیگ ڈالروں کا


امریکا کے موقر روزنامے "نیویارک ٹائمز" نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدرحامد کرزئی کے پرنسپل سیکرٹری عمر دودزئی کو امریکا مخالف عناصرکو تقویت بہم پہنچانے کےلئے ایران خطیر رقم فراہم کر رہا ہے۔

نیز تہران، کابل پر زیادہ سے زیادہ اثر انداز ہونے کے لیے افغان حکومت کے عہدیداروں کو اپنا ہم خیال بنانےکے لیے کوشاں ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" نے "نیویارک ٹائمز" کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران، افغان حکومت میں شامل گروپوں کے امریکی اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کے لیے افغانستان کی بعض سرکردہ شخصیات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ایران نے خفیہ بنکوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی رقوم حامد کرزئی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری عمر دودزئی کے اکاٶنٹس میں منتقل کی ہے۔

وہ اس رقم کو قبائلی عمائدین کو خریدنے اور طالبان رہ نُماٶں کی ہمدردیاں حاصل کرنے پرخرچ کر رہے ہیں۔

اخبار "نیویارک ٹائمز" نے مغربی ذریعہ اطلاعات کے حوالے سے لکھا ہے کہ حامد کرزئی کے پرنسپل سیکرٹری کے کئی خفیہ بنک اکاٶنٹس ہیں.

جن میں ایران کی طرف سے بھاری رقوم منتقل کی جاتی ہیں.

اور یہ رقوم افغانستان میں ایران کے مفادات میں خرچ کی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دودزئی اور صدر کرزئی کے خصوصی خفیہ اکاٶنٹس میں رقوم کی منتقلی کا مقصد افغانستان میں مغرب مخالف عناصر کو تقویت فراہم کرنا ہے۔

بالخصوص ایسے افراد کی مالی معاونت ہے جو افغان گورنمنٹ میں رہ کرمغرب کی مخالفت کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حامد کرزئی کے اس سال اگست میں دورہ ایران کے دوران ایرانی سفیر فدا حسین مالکی نے صدر کرزئی کے سیکرٹری عمر دودزائی کو یورو کرنسی سے بھرا ایک پلاسٹک کا اٹیچی کیس بھی دیا تھا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر