سه‌شنبه، مهر ۲۷، ۱۳۸۹

ایران مشرق وسطیٰ کے لیے بڑاخطرہ:امریکا،اسرائیل کا اتفاق


امریکا اوراسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ کے خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیارتیارکرنے سے بازرکھا جائے گا۔

امریکا اوراسرائیل کے سنئیرحکام نے واشنگٹن میں بات چیت کے بعدایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ''ایران کاجوہری پروگرام اوراس کی جانب سے اسرائیل مخالف جنگجوگروپوں کی حمایت ہمارے لیے گہری تشویش کا سبب ہیں''۔

انہوں نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کوجوہری اسلحے کے حصول سے بازرکھا جائے گا۔

اسرائیلی اورامریکی حکام میں مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان سالانہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا حصہ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ''ڈائیلاگ کے دوران بہت سے موضوعات پرتبادلہ خِیال کیا گیا ہے.

لیکن یہ بات واضح ہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں جوبڑے چیلنجز درپیش ہیں،

ان میں ایران سب سے بڑاخطرہ ہے''۔

یہ بیان امریکا کے نائب وزیرخارجہ جیمزاسٹینبرگ اور اسرائیلی نائب وزیرخارجہ ڈینیل ایالون کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

دونوں نائب وزرائے خارجہ کاکہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے.

اور اس نے دہشت گرد گروپوں کی حمایت بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

یہ امرنہ صرف ہمارے لیےبلکہ پوری بین الاقوامی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔

بیان کے مطابق:''ایران کے اقدامات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے دباؤاوربات چیت دونوں بڑی اہمیت کے حامل ہیں.

اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے بازرکھنے کے لیے یہ بہت ضروری ہیں''۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر