مقبوضہ فلسطین :مغربی کنارے کے علاقے بیت فجی کی ایک مسجد کو آگ لگادی گئی.
جس کے نتیجے میں قرآن پاک کے کئی نسخے شہید ہوگئے .
اور مسجد کے کئی حصوں کو شدید نقصان پہنچا ،
اسرائیلی دہشتگردوں کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مذاکرات کسی پیش رفت کی جانب بڑھ سکتے تھے۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے نو آبادکاری مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے کئے جانے والے مذاکرات کے خواہاں نہیں تھے ۔
اور مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ۔
فلسطینی لیڈروں کا کہنا تھاکہ اس قابل مذمت جر م نے فلسطینیوں کو دہشتزدہ نہیں کیا جاسکتااور اس سے ان کے حوصلے مزید بلند ہونگے۔
اور اپنے حقو ق کے حصول کیلئے انکے ارادے مزید مضبوط ہونگے۔
تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو معاملے پر نگرانی کرنے اور اس اقدام میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا کہاہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر