شنبه، آبان ۰۸، ۱۳۸۹

بموں کی برآمدگی کے بعد پوری دنیا کے ایئرپورٹ پر سیکورٹی سخت


واشنگٹن : امریکا جانے والے طیاروں سے بموں کی برآمدگی کے بعد پوری دنیا کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

دبئی پولیس کا کہناہے کہ بم منصوبہ القاعدہ کا حملے کی کوشش ہے۔

یمن سے پارسل کئے گئے مختلف پیکٹوں سے بم دبئی اور لندن میں امریکا جانے والے متحدہ عرب امارات کے مال بردار طیاروں سے برآمد ہوئے۔

بموں کی برآمدگی کے بعد امریکا نے یمن میں سامان کی چیکنگ کا انتظام خود سنبھال لیاہے۔

جبکہ تمام ریاستوں میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔

ادھر دبئی پولیس کا کہناہے کہ طیارے سے برآمد ہونے والا بم پرنٹر کی کارٹرج میں موجود تھا۔

اور یہ القاعدہ کی کارروائی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر