دوشنبه، مهر ۱۹، ۱۳۸۹

جنداللہ نے ایران کے ایٹمی ماہر کی رہائی کے بدلے اپنے 200 قیدی رہا کرنے کا مطالبہ


ایران میں تنظیم جنداللہ نے ایران کے ایٹمی ماہر کی رہائی کے بدلے اپنے 200 قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے.

کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ایٹمی سائنسدان امیر حسین شیرانی سے حاصل ایٹمی راز دنیا کے سامنے افشا کردیں گے۔

جنداللہ نے ایرانی حکام کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنداللہ نے گزشتہ دنوں ایرانی ایٹمی ماہر کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اور اب اپنی ویب سائٹ پر مغوی ماہر کی رہائی کے بدلے اپنے 200 کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ویب سائٹ کے مطابق تنظیم نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے آئندہ ہفتے قیدیوں کو رہا نہ کیا تو تمام معلومات جو مغوی عامر حسین شیرانی سے حاصل ہوئی ہے افشاں کر دی جائیں گی۔

اور تمام دنیا کو ایرانی حکومت کی خفیہ سرگرمیوں کا پتا چل جائے گا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر