جب تم نماز نہ پڑهو تو مت سوچو كہ وقت نہيں ملا.
بلكہ يہ سوچو كہ تم سے كونسى غلطى ہوئى ہے.
كہ الله تبارک وتعالى نے تم كو اپنے سامنے كھڑا كرنا پسند نہ كيا ... اس پر غور كرو!!!
اگر توكل سيكھنا ہے تو پرندوں سے سيکھو كہ جب وه شام كو گھر واپس جاتے ہيں.
توان كى چونچ ميں كل كے لئيے كوئى دانہ نہيں ہوتا.۔۔۔ دعوت فکر !!
جو ايمان اتنا كمزور ہو كہ چل كر مسجد تک نہ جائے.
وه بھلا قيامت كے دن جنت ميں كيسے لے كر جائيگا........ غور كريں!!!!!
ہركوئى چاہتا ہے كہ مجھے كاميابى مل جائے.
ليكن جب مسجد سے دن ميں 5 مرتبہ آواز آتى ہے "حي على الفلاح" آؤ كاميابى كى طرف – تو اس طرف جانے كى ہم زحمت نہيں كرتے.
افسوس كہ جس چيز كو وه سارى زندگى ہر جگہ تلاش كركہ بھى حاصل نہيں كرسكا.
وه تو خود اسے اپنے پاس بلارہى ہے .... ذرا سوچيں!!!
ابوملاداداللہ بلوچ
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر