جمعه، آبان ۰۷، ۱۳۸۹

فن لینڈ نے ایران کے سابق سفارتکار کو سیاسی پناہ دیدی


ہیلسنکی: فن لینڈ نے ایران کے سابق سفارتکار کو سیاسی پناہ دیدی.

جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن جماعت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی مشن کے نائب سربراہ حسین علی زادے نے بتایا کہ فن لینڈ کی حکومت نے انہیں خاندان سمیت سیاسی پناہ دی ہے۔

جس کے لئے انہوں نے ایک ہفتہ قبل درخواست دی تھی۔

پہلے ہی کئی ایرانی سفارتکار ناروے اور بیلجیئم میں سیاسی پناہ حاصل کر چکے ہیں۔

حسین علی زادے نے جون 2009ء کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے خلاف طاقت کے استعمال پر احمدی نژاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

اور اپنی سیاسی پناہ کی درخواست میں لکھا ہے کہ واپس ملک جانے پر اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر