تل ابیب:اسرائیلیوں نے تل ابیب میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امریکی صدر بارک اوباما کی تصویر پر جوتے اور انڈے برسائے گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کی فلسطین نواز پالیسیوں کے خلاف سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور ایران کے صدور کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدر اوباما کی ایک تصویر پر جوتے اور انڈے بھی برسائے۔
تصویر میں صدر اوباما جوتے میز پر رکھے ٹیلے فون پر بات کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جون 2009میں صدر اوباما کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے ساتھ ٹیلے فونک بات چیت کے دورانلی گئی یہ تصویر اسرائیلی وزیر اعظم اور عوام کی توہین ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر